Monday 15 August 2016

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
*السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ.*
🕌سلسلۂ امامت کی آٹھویں کڑی🕌،  ❤قلبِ مومن کی دھڑکن❤، امام ضامن و ثامن حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ آلاف التحیۃ و الثناء کی ولادتِ پُر مسرت کے موقع پر تمام مومنین کی خدمت میں دل کی گہرائیوں سے ہدیۂ تبریک پیش کرتے ہیں.
*✍سید غافر رضوی*
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

Tuesday 2 August 2016

*اُداسی* شہادتِ امام صادق علیہ السلام *✍ سید غافر رضوی*

*اُداسی*
شہادتِ امام صادق علیہ السلام
*✍ سید غافر رضوی*
25/07/2016

غمگیں بقیع ہے تو مدینہ اداس ہے
جعفر کے غم میں گنبدِ خضرا اداس ہے

کاظم کے سر پہ خاکِ یتیمی پڑی ہوئی
گویا ہیں کائنات کی سانسیں رکی ہوئی
اپنی لحد میں فاطمہ زہرا اداس ہے
جعفر کے غم میں گنبدِ خضرا اداس ہے

لرزی زمیں اٹھی جو صدا شور و شین کی
فریاد پھر سنائی پڑی یاحسین کی
رنج و الم سے عرشِ معلّیٰ اداس ہے
جعفر کے غم میں گنبدِ خضرا اداس ہے

شوّال کے مہینے میں ایسا ستم ہوا
دہلیزِ نورِ علم پہ تالا نظر پڑا
دنیائے علم و فن کا خزانہ اداس ہے
جعفر کے غم میں گنبدِ خضرا اداس ہے

یثرب کی ہر گلی میں بپا شور و شین ہے
جعفر کا حُزن، حُزنِ شہِ مشرقین ہے
گویا کہ کربلا کا جزیرہ اداس ہے
جعفر کے غم میں گنبدِ خضرا اداس ہے

باقر کی روحِ پاک کو کیونکر سکوں ملے
جب دل کے تار تار کی حالت زبوں ملے
بیٹے کے غم میں باپ کی دنیا اداس ہے
جعفر کے غم میں گنبدِ خضرا اداس ہے

*غافر!* بھلا میں کیسے مصائب کروں رقم
قرطاسِ غم کی گود میں رونے لگا قلم
نبّاضِ کائنات کا چہرہ اداس ہے
جعفر کے غم میں گنبدِ خضرا اداس ہے

⚫⚫⚫⚫⚫⚫⚫⚫⚫⚫

★★ بہترین اشیاء، آیات و روایات کے تناظر میں★★

★★ بہترین اشیاء، آیات و روایات کے تناظر میں★★
✍ سید غافر رضوی

سب سے اچھا کلام: بسم الله الرحمن الرحیم.
سب سے اچھی تکیه گاه: ذاتِ خداوند عالم.
سب سے اچھا دین: دینِ اسلام.
سب سے اچھا گھر: خانۂ کعبه.
سب سے اچھی بانگ: اللہُ اکبر.
سب سے اچھی آواز: صدائے اذان.
سب سے اچھا ستون: نماز.
سب سے اچھا معجزه: قرآن کریم.
سب سے اچھا سوره: سورۂ الحمد.
سب سے اچھا دل: سورۂ یاسین.
سب سے اچھی دلہن: سورۂ الرحمٰن.
سب سے اچھا محافظ: آیةالکرسی.
سب سے اچھا عمل: عبادت.
سب سے اچھی زیارت: خانۂ کعبہ کی زیارت.
سب سے اچھی منزل: جنّت الفردوس.
سب سے اچھا مہاجر: راہ خدا کا مہاجر.
سب سے اچھا صابر: حضرت ایوب(ع).
سب سے اچھی قربانی: حضرت اسماعیل(ع).
سب سے اچھا مولود: مولا علی(ع).
سب سے خوبصورت جوان: جناب یوسف(ع).
سب سے اچھا انسان: پیغمبراسلام(ص).
سب سے زیادہ متقی انسان: مولا علی(ع).
سب سے اچھی ماں: جناب فاطمہ(س).
سب سے زیادہ خُلقِ پیغمبر کے حامل: امام حسن(ع).
سب سے مظلوم شهید: امام حسین(ع).
سب سے بڑا ساجد: امام سجاد(ع).
سب سے اچھا عالم: امام باقر(ع).
سب سے اچھا استاد: امام صادق(ع).
سب سے بڑا مظلوم قیدی: امام کاظم(ع).
سب سے بڑا غریب: امام رضا(ع).
سب سے بڑا سخی: امام جواد(ع).
سب سے اچھا راهنما: امام هادی(ع).
سب سے اچھا سپہ سالار: امام عسکری(ع).
سب سے زیادہ زندہ رہنے والا امام: امام زمانہ(عج).
سب سے اچھا چچا: حضرت عباس(ع).
سب سے اچھی پھوپھی: جناب زینب(ع).
سب سے اچھا سپاہی: علی اکبر(ع).
سب سے اچھی کَلِی: علی اصغر(ع).
سب سے اچھی رات: شب قدر.
سب سے اچھا سفر: سفرِ حج.
سب سے اچھا مقامِ ولادت: خانۂ کعبه.
سب سے اچھا لباس: احرام.
سب سے اچھی امید: امیدِ شهادت.
سب سے اچھی جنگ: نفس امّاره سے جنگ.
سب سے اچھا آنسو: اشکِ ندامت.
سب سے اچھی دعوت: دعوتِ حق.
سب سے بڑی رحمت: بیٹی.
سب سے اچھی دولت: عمل.
سب سے بڑی کامیابی: اطاعتِ الٰہی.
سب سے بڑی نیکی: مجبور کی مدد.
سب سے اچھا دوست: کتاب.
سب سے اچھی کتاب: قرآن کریم.
سب سے اچھی زینت: ادب.
سب سے اچھا دن: روزِ جمعه.
سب سے اچھی مٹّی: خاکِ کربلا.
سب سے بڑا اسلحہ: قلم.
سب سے اچھی عید: عید غدیر.
سب سے اچھا بیابان: میدانِ عرفات.
سب سے اچھی تعقیبات: محمد و آل محمد پر صلوات.
سب سے اچھا قبرستان: وادی السلام.
سب سے مظلوم قبرستان: جنّت البقیع.
سب سے بُرَا قبرستان: وادیِ برہوت.
سب سے اچھی زمین: زمینِ کربلا.
سب سے اچھا انتظار: انتظار امام زمانہ(عج).
سب سے اچھی دعا: تعجیل ظہور کی دعا.
سب سے اچھا گفتگو کا خاتمہ: التماس دعا.

Published by PIF CHHOLAS SADAT

خدا کا راستہ  

           خدا کا راستہ  
انتخاب:✍ سید غافر رضوی
امام جعفر صادق عليه ‏السلام فرماتے ہیں:
جو کوئی بھی خدا کے لئے علم حاصل کرے، خدا کے لئے عمل انجام دے اور خدا کے لئے دوسروں کو تعلیم دے تو عالم ملکوت میں اس کو عظمت و بزرگی کے ساتھ یاد کیا جائے گا اور کہا جائے گا یہ وہ شخص نے جس نے اپنے علم کو خدا کی راہ میں حاصل کیا، اسی کی راہ میں عمل کیا اور اسی کی راہ میں دوسروں کو تعلیم دی ہے.
(الآمالی شیخ طوسی: ص168 ، ح280)
⚫⚫⚫⚫⚫⚫⚫⚫⚫⚫
Khuda ka Raasta
Selecter: ✍S. Ghafir Rizvi✍
Imam Jafar Sadiq as. Farmate hain:
Jo koi bhi khuda ke liey ilm hasil kare usi ke liey ilm par amal kare awr usi ke liey dusre logon ko taaleem dey to us ko aalam e malakoot me azmat o buzurgi ke sath yad kiya jaeyga awr kaha jaeyga ye wo khushnaseeb shaks hai jis ne apne ilm ko khuda ki raah se makhsoos kar diya tha. Is ne khuda ke liey ilm hasil kiya, khuda ke liey amal kiya awr khuda ke liey hi. dusron ko taaleem di.
(Aamali: sheykh Sadooq, page 168, h 280)

Published by: - PAYAM-E-ISLAM Foundation

Featured Post

PAYAM E ISLAM Foundation is now available on YOUTUBE...

Salamun alaikum... The insitute PAYAM E ISLAM Foundation is now available serving ISLAM on YOUTUBE... The main objectives are:- 💡Deep ...

Popular Posts