Wednesday, 27 September 2017

     🏴 عزاداری کی جزا 🏴


🏴
◼️⚫️◼️غمگین ستارے◼️⚫️◼️

🔴أَلسَّلامُ عَلَى الْمَدْفُونينَ بِلا أَكْفان🔴
🔴سلام ہو........... بےکفن لاشوں پر🔴

     🖋📖حدیث نمبر 15🚩

     🏴 عزاداری کی جزا 🏴

                         ✍ سید غافر رضوی
               @Raah_e_Nijaat

🕯قال علی بن الحسین السجاد علیه السلام: ایما مؤمن دمعت عیناه لقتل الحسین و من معه حتی یسیل علی خدیه بوأه الله فی الجنة غرفا .

✍ ترجمہ: امام سجاد علیه السلام نے فرمایا: جس مومن کی آنکھ سے قتل حسین(ع) اور حسین(ع) کے ساتھیوں کی شہادت پر ایسے آنسو نکلیں کہ بہہ کر رخساروں تک پہنچ جائیں تو خداوند عالم اس کے لئے جنت میں ایک حجرہ معین کرتا ہے.
📚ینابیع الموده، ص .429📚

✍ حدیث کا سبق: یہ حدیث بھی گزشتہ حدیث کی مانند اشک عزا اور عزاداری کی اہمیت کو اجاگر کررہی ہے، یہاں بھی ساری تفصیل وہی ہوگی جو گزشتہ حدیث میں پڑھی ہے کہ گریہ معرفت کے ساتھ ہونا چاہیئے، بغیر معرفت گریہ کرنا کسی اہمیت کا حامل نہیں ہوتا چاہے روتے روتے بے خودی کا عالم کیوں نہ ہوجائے؛ لیکن اگر معرفت کے ساتھ ایک اشک بھی نکل جائے تو وہ اشک جنت کا سبب قرار پاسکتا ہے.
🏴🏴🏴🏴🏴🏴🏴🏴
🏴🚩🏴🚩🏴🚩🏴🚩

Join Kijiey👇جوائن کیجئے
https://t.me/Raah_e_Nijaat

🏴🚩🏴🚩🏴🚩🏴🚩

Friday, 22 September 2017

غمِ حسین(ع) کی سالانہ یاد


◼️⚫️◼️غمگین ستارے◼️⚫️◼️

🔴أَلسَّلامُ عَلَى الْمَدْفُونينَ بِلا أَكْفان🔴
🔴سلام ہو........... بےکفن لاشوں پر🔴

     🖋📖حدیث نمبر 5🚩

         🏴 غمِ حسین(ع) کی سالانہ یاد 🏴

🕯قال الامام الصادق علیه السلام: نیح علی الحسین بن علی سنة فی کل یوم و لیلة و ثلاث سنین من الیوم الذی اصیب فیه.

✍ ترجمہ: امام صادق علیہ السلام نے فرمایا: پورے ایک سال تک ہر روز و شب مسلسل امام حسین(ع) پر گریہ کیا گیا اور تین سال تک شہادت کے روز یعنی روز عاشورا مجلس و ماتم کیا گیا.
📚بحار الانوار، ج 79، ص .102📚

✍ حدیث کا سبق: اس حدیث سے اشارہ ہے مخلوقاتِ الٰہی کی طرف، کہ تمام مخلوقات نے پورے ایک سال تک امام حسین(ع) کی مظلومیت پر نوحہ و ماتم کیا اور ان کی شہادت کی یاد میں تین سال تک روز عاشورا مجلس بپا کی گئی. گویا ہر سال محرم منانا کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ یہ بہت پرانی سنت ہے جس میں عرشِ الٰہی کے مکین بھی شامل ہیں، ہمیں ہر محرم میں عزاداری کے حق کو پیش نظر رکھنا چاہیئے، عزاداری کے مقصد کو فراموشی کی نذر نہیں ہونا چاہیئے.
🏴🏴🏴🏴🏴🏴🏴🏴


🏴🚩🏴🚩🏴🚩🏴🚩

Join Kijiey👇جوائن کیجئے
https://t.me/Raah_e_Nijaat

🏴🚩🏴🚩🏴🚩🏴🚩
From Saghar e Ilm Foundation

Friday, 1 September 2017

#EID_UL_AZHA_MUBARK


Join @ PAYAM-E-ISLAM
www.t.me/Payameislamfoundation
www.fb.com/PayameIslamfoundation
www.twitter.com/Payame_islam
www.instagram.com/Payameislamfoundation

Thursday, 31 August 2017

Shadate Janabe Muslim a.s

Join @ PAYAM-E-ISLAM
t.me/Payameislamfoundation
fb.com/PayameIslamfoundation
twitter.com/Payame_islam
instagram.com/Payameislamfoundation

Friday, 25 August 2017

منافق کی پہچان

ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ فَهُوَ مُنَافِق‏ : ْ إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ وَ إِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ وَ إِذَا اؤْتُمِنَ خَان‏

✍ترجمہ: منافق کی تین نشانیاں ہیں :
1 - جھوٹ بولتا ہے.
2 - وعدہ خلافی کرتا ہے.
3 - امانت میں خیانت کرتا ہے.
📚تحف العقول ص 316📚

✍وضاحت: اس حدیث مبارک میں ایسی تین نشانیاں بیان کی گئی ہیں جن کے ذریعہ منافق انسان کو دور سے پہچانا جاسکتا ہے. منافق جب بھی زبان کھولتا ہے صرف جھوٹ بولتا ہے، اگر سفید جھوٹ نہ ہو تب بھی حق میں باطل کی ملاوٹ کردیتا ہے. اگر وہ کوئی وعدہ کرتا ہے تو اس کو کبھی وفا نہیں کرتا ہمیشہ وعدہ خلافی کرتا ہے. اگر اسے کوئی امانت سونپی جاتی ہے تو اس میں خیانت کرتا ہے. اگر کسی انسان میں یہ تین صفات موجود ہوں تو سمجھ لینا چاہیئے کہ وہ سراسر مجسمۂ نفاق ہے.
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

Join Kijiey👇جوائن کیجئے
https://t.me/Fiqh_o_Hadith

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

Monday, 3 July 2017

کربلا بقیع


سید غافر رضوی فلکؔ چھولسی
۸/شوال ۱۴۳۸.ھ   ۳/جولائی ۲۰۱۷.ء

ٹوٹے ہوئے دلوں کے لئے آسرا بقیع
فرشِ زمیں پہ رہ کے بھی جنت نما بقیع

سنتے ہی نام، ظلم لرزتا ہے آج بھی
گویا کہ بن گیا ہے کوئی اسلحہ بقیع

ظاہر میں گرچہ خاک کے ذرّات ہیں مگر
پھر بھی ہے دشمنوں کے لئے آئینہ بقیع

جو لوگ ہیں صراطِ ہدایت پہ گامزن
ان کے لئے رہے گا سدا رہنما بقیع

اب اس سے بڑھ کے اور فضیلت ہو کیا رقم
بدعت کی وادیوں میں بَنَا معجزہ بقیع

تونے لیا ہے چار اماموں کو گود میں
جنت سے کم نہیں ہے تِرا مرتبہ بقیع

ہونے لگی سخاوتِ حاتم بھی سجدہ ریز
ہے معدنِ جواہِرِ مشکل کشا بقیع

سائل کی مثل مانگ کے دیکھو تو ایک بار
لمحوں ہی میں کرے گا تمہیں کیا سے کیا بقیع

صبح و مسا خدا سے یہ کرتا ہوں التجا
مرنے سے پہلے مجھ کو دکھا دے خدا بقیع

یوں تو ہیں سب زیارتیں آرامِ دل فلکؔ
دھڑکن ہے مومنوں کی مگر کربلا بقیع
🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟

     🏴 عزاداری کی جزا 🏴

🏴 ◼️⚫️◼️غمگین ستارے◼️⚫️◼️ 🔴أَلسَّلامُ عَلَى الْمَدْفُونينَ بِلا أَكْفان🔴 🔴سلام ہو........... بےکفن لاشوں پر🔴      🖋📖حدیث نمبر 15...