Monday 19 September 2016

سحابِ غدیر Sahab-e-Ghadeer

سحابِ غدیر

سید غافر رضوی
17/ذی الحجہ 1437.ہجری
(سفرِ مشہدِ مقدس)

عمراں کا عطر جیسے ہی مہکا غدیر میں
کچھ منکروں کو ہو گیا نزلہ غدیر میں

ہم کو لگا یہ آیۂ بلِّغ کے جوش سے
ہوگی جو دیر، آئے گا سورہ غدیر میں

مَا اُنزِلَ اِلَیک کا مطلب یہی تو ہے
بادل تھا ذوالعشیرہ کا برسا غدیر میں

مجبور ہو کے کہہ دیا: بخٍّ لَکَ علی
بدقسمتی کا زرد تھا چہرہ غدیر میں

ہر اک ادا غدیر کی خالق کا حکم ہے
پتّھر بھی، آسمان سے اترا غدیر میں

کنکریاں ننّھی ننّھی، پرندے جو لائے ہیں
ان سے ہی مل کے سنگ بنے گا غدیر میں

لَولَا علی کی دھول میں کچھ لوگ کھو گئے
حیدر بنے ہیں خَلق کے مولا غدیر میں

حیرت سے بعض لوگوں کی دانتوں میں انگلیاں
پرواز گویا کرتا ہے عنقہ غدیر میں

بارہ دری کے بیچ یہ ترکوڑ کون ہے؟
حل ہو چکا ہے یہ بھی معمّہ غدیر میں

غافر! سند یہ کہتی ہے اکمالِ دین کی
صدیوں کا ابر ٹوٹ کے برسا غدیر میں


❤❤❤عید غدیر مبارک ہو❤❤❤


EID E Ghadeer Special -HADI TV

Tuesday 13 September 2016

*عید قرباں مبارک*

اقوال ضیاء:
عید قرباں کا مقصد صرف ایک بکرا ذبح کرنا نہیں بلکہ اس عید پر "نفس کی قربانی دینا" اہم مقصد ہے کیونکہ یہ وہ عید ہے جس دن جناب ابراہیم ع نے جناب اسماعیل ع کی گردن پر چھری پھرائی تھی، یہ تو قدرت کی شان تھی کہ جناب اسماعیل کی جگہ دنبہ آگیا. ورنہ جناب ابراہیم ع کا اصلی مقصد "نفس کی قربانی" تھا. حقیقی عید قرباں منانے کا حقدار وہی ہے جو نفس کی مخالفت میں کامیاب ہوجائے اور ہر محاذ پر نفس امّارہ کو شکست دے سکے. (ضیاء الافاضل)

Featured Post

PAYAM E ISLAM Foundation is now available on YOUTUBE...

Salamun alaikum... The insitute PAYAM E ISLAM Foundation is now available serving ISLAM on YOUTUBE... The main objectives are:- 💡Deep ...

Popular Posts