عمراں کا عطر جیسے ہی مہکا غدیر میں
کچھ منکروں کو ہو گیا نزلہ غدیر میں
ہم کو لگا یہ آیۂ بلِّغ کے جوش سے
ہوگی جو دیر، آئے گا سورہ غدیر میں
مَا اُنزِلَ اِلَیک کا مطلب یہی تو ہے
بادل تھا ذوالعشیرہ کا برسا غدیر میں
مجبور ہو کے کہہ دیا: بخٍّ لَکَ علی
بدقسمتی کا زرد تھا چہرہ غدیر میں
ہر اک ادا غدیر کی خالق کا حکم ہے
پتّھر بھی، آسمان سے اترا غدیر میں
کنکریاں ننّھی ننّھی، پرندے جو لائے ہیں
ان سے ہی مل کے سنگ بنے گا غدیر میں
لَولَا علی کی دھول میں کچھ لوگ کھو گئے
حیدر بنے ہیں خَلق کے مولا غدیر میں
حیرت سے بعض لوگوں کی دانتوں میں انگلیاں
پرواز گویا کرتا ہے عنقہ غدیر میں
بارہ دری کے بیچ یہ ترکوڑ کون ہے؟
حل ہو چکا ہے یہ بھی معمّہ غدیر میں
غافر! سند یہ کہتی ہے اکمالِ دین کی
صدیوں کا ابر ٹوٹ کے برسا غدیر میں
❤❤❤عید غدیر مبارک ہو❤❤❤
EID E Ghadeer Special -HADI TV
کچھ منکروں کو ہو گیا نزلہ غدیر میں
ہم کو لگا یہ آیۂ بلِّغ کے جوش سے
ہوگی جو دیر، آئے گا سورہ غدیر میں
مَا اُنزِلَ اِلَیک کا مطلب یہی تو ہے
بادل تھا ذوالعشیرہ کا برسا غدیر میں
مجبور ہو کے کہہ دیا: بخٍّ لَکَ علی
بدقسمتی کا زرد تھا چہرہ غدیر میں
ہر اک ادا غدیر کی خالق کا حکم ہے
پتّھر بھی، آسمان سے اترا غدیر میں
کنکریاں ننّھی ننّھی، پرندے جو لائے ہیں
ان سے ہی مل کے سنگ بنے گا غدیر میں
لَولَا علی کی دھول میں کچھ لوگ کھو گئے
حیدر بنے ہیں خَلق کے مولا غدیر میں
حیرت سے بعض لوگوں کی دانتوں میں انگلیاں
پرواز گویا کرتا ہے عنقہ غدیر میں
بارہ دری کے بیچ یہ ترکوڑ کون ہے؟
حل ہو چکا ہے یہ بھی معمّہ غدیر میں
غافر! سند یہ کہتی ہے اکمالِ دین کی
صدیوں کا ابر ٹوٹ کے برسا غدیر میں
❤❤❤عید غدیر مبارک ہو❤❤❤
No comments:
Post a Comment