Tuesday 5 July 2016

اللوداع ماہ رمضاں Alvida Mahe Ramza'n अलविदा माहे रमजान

........ *الوداع ماہ رمضان* .........

          *تجھ پر سلام ماہ رمضان*

                    ماخوز از

         "دعائے وداع ماہِ رمضان"

      �� *امام زین العابدین ع*  ��

                 

اس مہینے *(ماہِ رمضان)*نے ہمارے درمیان قابل ستائش دن گزارے اور اچھی طرح حق رفاقت ادا کیا اور دنیا جہان کے بہترین فائدوں سے ہمیں مالا مال کیا ۔ پھر جب اس کا زمانہ ختم ہوگیا، مدت بیت گئی اور گنتی تمام ہوگئی تو وہ ہم سے جدا ہورہا ہے ۔ اب ہم اسے رخصت کرتے ہیں اس شخص کے رخصت کرنے کی طرح جس کی جدائی ہم پر دشوار ہو اور جس کا جانا ہمارے لیے غم افزا اور بہت غم انگیز ہو اور جس کے عہد وپیمان کی نگہداشت عزت و حرمت کا پاس اور اس کے واجب الا دا حق سے سبکدوشی بہت  ضروری ہو۔ اس لیے ہم کہتے ہیں:

اے اللہ کے بزرگ ترین مہینے ، *تجھ پر سلام*

اے دوستان خدا کی عید *تجھ پر سلام*

اے اوقات میں بہترین دوست  اور دنوں اور ساعتوں میں بہترین مہینے *تجھ پر سلام*

اے وہ مہینے جس میں امیدیں بر آتی ہیں اور اعمال کی فروانی ہوتی ہے۔
*تجھ پر سلام*

*تجھ پر سلام* اے وہ ہم نشین کہ جو موجود ہو تو اس کی بڑی قدرو منزلت ہوتی ہے اور نہ ہونے پر بڑا دکھ ہوتا ہے اور اے وہ سر چشمہ امید و رجا جس کی جدائی غم  انگیز ہے۔

*تجھ پر سلام* اے وہ ہمدم جو انس و دل بستگی کا سامان لیے ہوئے آیا تو شادمانی کا سبب ہوا اور واپس گیا تو غم  بڑھا کر غمگین بنا گیا ۔

*تجھ پر سلام* اے وہ ہمسائے جس کی ہمسائیگی میں دل نرم اور گناہ کم ہوگئے۔

*تجھ پر سلام*اے وہ مددگار جس نے شیطان کے مقابلے میں ہماری  مدد و اعانت کی، اے وہ ساتھی جس نے حسنِ عمل کی راہیں ہموار کیں۔

*تجھ پر سلام* ( اے ماہ رمضان ) تجھ میں اللہ تعالیٰ کے آزاد کئے ہوئے بندے کس قدر زیادہ ہیں اور جنہوں نے تیری حرمت و عزت کا پاس و لحاظ رکھا وہ کتنے خوش نصیب ہیں ۔

*تجھ پر سلام* تو کس قدر گناہوں کو محو کرنے والا اور قسم قسم کے عیبوں کو چھپانے والا ہے۔

*تجھ پر سلام*  تو گنہگاروں کے لیے کتنا طویل اور مومنوں کے دلوں میں کتنا پرہیبت ہے۔

*تجھ پر سلام* اے وہ مہینے جس سے دوسرے ایّام ہمسری کا دعویٰ نہیں کر سکتے۔

*تجھ پر سلام* اے وہ مہینے جو ہر امر سے سلامتی کا باعث ہے۔

*تجھ پر سلام* جب کہ تو برکتوں کے ساتھ ہمارے پاس آیا اور گناہوں کی آلودگیوں کو دھو دیا۔

*تجھ پر سلام* اے وہ جسے دل تنگی کی وجہ سے رخصت نہیں کیاگیا اور نہ خستگی کی وجہ سے اس کے روزے چھوڑے گئے۔

*تجھ پر سلام* اے وہ کہ جس کے آنے کی پہلے سے خواہش تھی اور جس کے ختم ہونے سے قبل ہی دل رنجیدہ ہیں۔

*تجھ پر سلام*۔ تیری وجہ سے کتنی برائیاں ہم سے دور ہوگئیں اور کتنی بھلائیوں کے سرچشمے ہمارے لیے جاری ہوگئے۔

*تجھ پر سلام* ( اے ماہِ رمضان ) اور اس شب قدر پر جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔

*سلام ہو* ابھی کل ہم کتنے تجھ پر فریفتہ تھے اور آنے والے کل میں ہمارے شوق کی کتنی فراوانی ہوگی ۔

*تجھ پر سلام* ( اے ماہِ مبارک تجھ پر) اور تیری ان فضیلتوں پر جن سے ہم محروم ہوگئے اور تیری گزشتہ برکتوں پرجو ہمارے ہاتھ سے جاتی رہیں۔ *سلام ہو* .

*اے اللہ! ہم نے اس مہینہ میں جو صغیرہ یا کبیرہ معصیت کی ہو ، یا کسی گناہ سے آلودہ اور کسی خطا کے مرتکب ہوئے ہوں جان بوجھ کر یا بھولے چوکے ، خود اپنے نفس پر ظلم کیا ہو یا دوسرے کا دامن حرمت چاک کیا ہو ۔ تو محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ہمیں اپنے پردہ میں ڈھانپ لے اور اپنے عفو و درگزر سے کام لیتے ہوئے معاف کر دے.*

*اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور اس مہینہ کے رخصت ہونے سے جو خلش  پیدا ہوئی ہے اس کا چارہ کر اور عید اور روزہ چھوڑنے کے دن کو ہمارے لیے مبارک قرار دے اور اسے ہمارے گزرے ہوئے دنوں میں بہترین دن قرار دے جو عفو و درگزر کو سمیٹنے والا اور گناہوں کو محو کرنے والا ہو اور تو ہمارے ظاہر و پوشیدہ گناہوں کو بخش دے ۔*

*بارالٰہا! اس مہینہ کے الگ ہونے کے ساتھ تو ہمیں گناہوں سے الگ کر دے اور اس کے نکلنے کے ساتھ تو ہمیں برائیوں سے نکال لے اور اس مہینہ کی بدولت اس کو آباد کرنے والوں میں ہمیں سب سے بڑھ کر خوش بخت ، بانصیب اور بہرمند قرار دے ۔*

*اے اللہ ! ہمارے ماں باپ اور ہمارے تمام اہل مذہب و ملت خواہ وہ گزرچکے ہوں یا قیامت کے دن تک آئندہ آنے والے ہوں، سب کی مغفرت  فرما۔*

             *آمین یا رب العالمین*

�� *(ماخوز از صحیفہ سجادیہ ع)*��

" *اللَّهُمَّ لَا تَجْعَلْهُ آخِرَ الْعَهْدِ مِنْ صِیَامِنَا إِیَّاهُ فَإِنْ جَعَلْتَهُ فَاجْعَلْنِی مَرْحُوماً وَ لَا تَجْعَلْنِی مَحْرُوما.* "

  *" اے اللہ  اس رمضان کے مہینے کے روزوں کو میرے لئے آخری روزے قرار نہ دے, پس اگر تو ایسا ہی قرار دے گا ,تو مجھے رحم شدہ قرار دے اور مجھے (اپنی) رحمت سے محروم شدہ قرار نہ دے"*
 

         *آمین یا رب العالمین*

�� الحَمدُلله الَّذي 
جَعَلَنامن المتمَسِكينَ بِوِلايَت        ِاَميرَالمومِنين عَلي بُن اَبيطالِب (ع)��

  ��السلام علیک یا ابا عبد اللہ��

��اللھم صل علی محمد وآل محمد وعجل فرجہم ��

    ��اللهم عجل لولیک الفرج��

                   التماس دعا

No comments:

Post a Comment

Featured Post

PAYAM E ISLAM Foundation is now available on YOUTUBE...

Salamun alaikum... The insitute PAYAM E ISLAM Foundation is now available serving ISLAM on YOUTUBE... The main objectives are:- 💡Deep ...

Popular Posts