Tuesday 19 February 2019

Event of Karbala in the Narration and Speeches of Ayatullah Khamenei :Maulana Ghafir Rizvi Chhaulsi

حقیقتِ کربلا

رہبر معظم حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای مدظلہ کی زبانی


تحریر: مولاناسید غافر رضوی چھولسی
(آئی، آر، ایس،  دہلی)

تمہید
کربلا ایک ایسی ابدی حقیقت ہے جو روز قیامت تک اپنے پورے جاہ و جلال کے ساتھ عالم انسانیت کو انسانی اقدار کی حفاظت کا درس دیتی رہے گی۔ امام حسین علیہ السلام کا مقصد صرف یہ نہیں تھا کہ اپنے اصحاب و انصار کے ساتھ ایک دشت بیابان میں جائیں اور جام شہادت نوش فرمائیں اور کربلا، کربلا میں ہی دفن ہوکر رہ جائے بلکہ امام حسین علیہ السلام نے انسانی اقدار کی حفاظت کے پیش نظر قیام فرمایا تھا اور ان کا قیام آج بھی عالم انسانیت کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ "ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے" امام حسین علیہ السلام نے اپنا پورا گھرانہ لٹا دیا لیکن یہ گوارا نہیں کیا کہ انسانی اقدار پر آنچ آجائے۔ موجودہ زمانہ میں روشن فکری کے دعویدار افراد انسانی اقدار کو پائمال کرنے کے باوجود یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم انسانی اقدار کے محافظ ہیں حالانکہ حقیقت روز روشن کی مانند واضح ہے جس کے لئے کسی قسم کی دلیل لانے کی ضرورت نہیں ہے۔
اگر ہم گمشدہ انسانی اقدار  کی بحالی چاہتے ہیں تو ہمیں کربلا کی حقیقت کا ادراک ہونا چاہئے کہ کربلا ہم سے کیا چاہتی ہے، کربلا ہمیں کس چیز کا درس دیتی ہے؛ کربلا نے کون سے کون سے کاموں کا حکم دیا ہے اور کون کون سے کاموں سے منع کیا ہے۔ اگر ہم ان تمام حقائق سے واقف ہوجائیں تو وہ دن دور نہیں جب انسانیت کا بول بالا ہوگا اور اگر ہم کربلا کی تعلیمات کو پسِ پشت ڈالے رہیں گے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ حیوانیت اور درندگی کی حکومت ہوگی  اور انسانیت نامی شئے سے ایسا خوف ہوگا جیسے بکریاں بھیڑیوں سے ڈرکر بھاگتی ہیں۔..
پورا مضمون پڑھنے کے لئے پی ڈی ایف (Pdf) فائل ڈائنلوڈ کیجئے:
حقیقتِ کربلا.pdf - https://drive.google.com/file/d/1G4glSbV9LLMfVq5K1SDJHy1IZB2FsB5W/view?usp=sharing

پبلشر:- پیام اسلام فاؤنڈیشن چھولسی سادات

No comments:

Post a Comment

Featured Post

PAYAM E ISLAM Foundation is now available on YOUTUBE...

Salamun alaikum... The insitute PAYAM E ISLAM Foundation is now available serving ISLAM on YOUTUBE... The main objectives are:- 💡Deep ...

Popular Posts